اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی نااہلی کے کیس کی سماعت کے لیے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔
عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا۔ بینچ کے دوسرے رکن جسٹس اطہر من اللہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نااہلی کیس سے جسٹس شوکت صدیقی الگ
دو رکنی بینچ شہداء فاوٴنڈیشن کے حافظ احتشام احمد اور پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کی جانب سے دائر پٹیشنز کی سماعت کرے گا۔ ہائی کورٹ کا بینچ چیئرمین پی ٹی آئی کو وزارت عظمی کے انتخاب میں حصہ لینے سے روکنے کے لئے متفرق درخواست کی سماعت بھی کرے گا۔
درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ عمران خان نے اپنی بیٹی ٹیریان سے متعلق جھوٹ بولا لہذا وہ صادق و امین نہیں رہے، آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت وہ رکن قومی اسمبلی بننے کے اہل نہیں، انہیں وزیراعظم بننے سے روکا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو وزارت عظمٰی سے روکنے کی درخواست سماعت کیلیے منظور
واضح رہے کہ پہلے یہ کیس جسٹس شوکت صدیقی کے پاس ہی تھا جن کے ساتھ جسٹس عامر فاروق بنچ میں شامل تھے۔ تاہم 29 جولائی کو بینچ سے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو علیحدہ کرکے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو شامل کیا گیا۔ مگر پھر یکم اگست کو جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب دونوں نے سماعت سے معذرت کر لی۔
The post عمران خان نااہلی کیس؛ جسٹس شوکت صدیقی کی سربراہی میں لارجر بینچ تشکیل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2w7Cyqx