کراچی: تحریک انصاف کی قیادت یوم آزادی کے موقع پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے رکن اسمبلی ڈاکٹرعمران علی شاہ کے خلاف اقدام اٹھانے سے گریز کرنے لگی۔
کراچی میں پی ٹی آئی ایم پی اے ڈاکٹرعمران شاہ کی کھلےعام بدمعاشی پر مرکزی قیادت تو خاموش ہے تاہم صوبائی قیادت کی جانب سے ڈاکٹر عمران شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا جس میں 24 گھنٹے کے اندر واقعے کی مکمل وضاحت طلب کی گئی تھی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا شہری پر تشدد
صوبائی قیادت کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس کی مدت گزرنے کے بعد بھی عمران شاہ نے اب تک کوئی جواب نہیں دیا بلکہ جواب کے لیے مزید مہلت طلب کرلی ہے۔ جس پر صدر پی ٹی آئی کراچی فردوس شمیم نقوی نے ڈاکٹر عمران شاہ کو آج رات 9 بجے تک جواب دینے کے لیے وقت دیا ہے۔
واضح رہے تحریک انصاف نومنتخب رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران علی شاہ نے کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کے قریب گاڑی روک کر ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا اس موقع پر ان کے گارڈز بھی موجود تھے جب کہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
The post شہری تشدد معاملہ؛ تحریک انصاف ایم پی اے کے خلاف کارروائی سے گریزاں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2KW1dUC