وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی کا اہم اجلاس، صدارتی انتخاب پر مشاورت - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی کا اہم اجلاس، صدارتی انتخاب پر مشاورت

 اسلام آباد: حکمران جماعت تحریک انصاف کا اہم اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت جاری ہے جس میں صدارتی انتخاب کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جارہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں شاہ محمود قریشی، چوہدری سرور ، میاں محمود الرشید اور صدارتی امیدوار عارف علوی، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری ، وفاقی وزیر عامر کیانی، افتخار درانی، یار محمد رند ، خسرو بختیار اور دیگر رہنما شریک  ہیں۔

اجلاس میں صدارتی انتخاب کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا جارہا ہے جب کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی شرکاء کو صدارتی انتخاب کے حوالے سے بریفنگ دے رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں صدارتی الیکشن کے حوالے سے دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے حوالے سے رہنماؤں کو ٹاسک دیا جائے گا۔

The post وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی کا اہم اجلاس، صدارتی انتخاب پر مشاورت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LoVQ0g