سوشل میڈیا پر وائرل ’’کی کی چیلنج‘‘ کرنے والے نقصان اٹھانے لگے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

  

سوشل میڈیا پر وائرل ’’کی کی چیلنج‘‘ کرنے والے نقصان اٹھانے لگے

سوشل میڈیا پر وائرل ’’کی کی چیلنج‘‘ جانی نقصان کا باعث بننے لگا ہے اور کار سے نکل کر رقص کرنے کی خطرناک کوشش میں کئی نوجوان شدید زخمی ہوچکے ہیں۔

سوشل میڈیا پرمقبولیت کی دوڑ میں پہلے نوجوان خطرناک سیلفیاں لے کر جان خطرے میں ڈالتے تھے اور اب چلتی کار سے اتر کر رقص کرنے کے خوفناک طریقے ’’کی کی چیلنج‘‘ سے زندگیاں داؤ پر لگا رہے ہیں۔

کینیڈین گلوکار ڈریک کے گانے کی ویڈیو میں دکھائے جانے والے سین کو کاپی کرنے کی کوشش میں درجنوں نوجوان چوٹ کھا چکے ہیں۔ گاڑی کے دروازے سے ٹکرا کر گرنے اور مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرانے کے بھی کئی واقعات ہوچکے ہیں۔ امریکی ریاست آئیووا میں ایک نوجوان اسی شوق کے چکر میں کار سے گر کر سر کی ہڈی تڑوا بیٹھا۔

دوسری جانب ابوظہبی میں حکام نے چلتی گاڑی سے اتر کر رقص کرنے کے الزام میں 3 نوجوانوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے ساتھ ہی پولیس نے لوگوں کو جان خطرے میں ڈالنے والی سرگرمی میں حصہ نہ لینے کی اپیل کی ہے۔

The post سوشل میڈیا پر وائرل ’’کی کی چیلنج‘‘ کرنے والے نقصان اٹھانے لگے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب https://ift.tt/2OKrPuL