پاکستان کی قسمت کے فیصلے ووٹ کی پرچی سے ہوں گے، صدر منون حسین - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاکستان کی قسمت کے فیصلے ووٹ کی پرچی سے ہوں گے، صدر منون حسین

 اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ آج کا دن اس بات کی یاد دہانی ہے پاکستان کی قسمت کے فیصلے ووٹ کی پرچی سے ہوں گے اور پاکستان کے نمائندے وہی ہوسکتے ہیں جنہیں ووٹرز سند نمائندگی دیں۔

جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مرکزی تقریب سے خطاب کے دوران صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان ان تصورات کی مجسم تصویر ہے جس کی آغوش میں ہم ہر لمحہ آزادی کا لطف اٹھاتے ہیں، یوم آزادی پر سبز ہلالی پرچم مزید بلند کرنے کی لگن بڑھ جاتی ہے۔ آج حقیقی جشن کا دن ہے اور میں پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

صدر مملکت نے کہا کہ جشن آزادی اور عام انتخابات کے درمیان پیغام پوشیدہ ہے۔ یہ دن یاد دہانی ہے کہ وہی قانون کامیاب رہا جس میں عوام کی مرضی شامل رہی، پاکستان کی قسمت کے فیصلے ووٹ کی پرچی سے ہوں گے۔ پاکستان کے نمائندے وہی ہوسکتے ہیں جنہیں ووٹرز سند نمائندگی دیں، دعا ہے کہ پاکستان کی خدمت کرنے والوں کو آسانیاں عطا ہوں۔

صدر مملکت نے کہا کہنئی نسل وطن سےمحبت ،تعمیر و ترقی کی مخلصانہ خواہش سےمالا مال ہے۔ ہم ابھی مکمل طور پر منزل تک نہیں پہنچ سکے، ان رکاوٹوں پرغور کرنےکی ضرور ہے جن کی وجہ سےمسائل درپیش رہے، پاکستان کو سیاسی اور سماجی مشکلات سے نکالنے کیلیے ایک ہونے کی ضرورت ہے۔ ملک کےاجتماعی فیصلوں کےلیے اداروں کو بااختیار بنانا ناگزیر ہے۔

The post پاکستان کی قسمت کے فیصلے ووٹ کی پرچی سے ہوں گے، صدر منون حسین appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2KRcCEY