عمران خان کو اسپیکر الیکشن میں بغیر شناختی کارڈ ووٹ ڈالنے کی اجازت پر اعتراض - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

عمران خان کو اسپیکر الیکشن میں بغیر شناختی کارڈ ووٹ ڈالنے کی اجازت پر اعتراض

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین اور وزارت عظمیٰ کے امیدوار عمران خان کو قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے الیکشنز میں بغیر شناختی کارڈ ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی۔

عمران خان ووٹ ڈالنے کیلئے ایوان پہنچے لیکن اسمبلی شناختی کارڈ ساتھ نہ لائے جو ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے لازمی تھا۔ عمران خان جب ووٹ ڈالنے کے لیے ڈائس پر آئے تو اپوزیشن امیدوار خورشید شاہ کے پولنگ ایجنٹ مصطفی شاہ نے ان سے اسمبلی کارڈ مانگا۔ عمران خان نے اپنے کوٹ کی جیبیں ٹٹولیں لیکن کارڈ نہ ملا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ووٹ کاسٹ کرنے کے دوران قوانین کی خلاف ورزی

اسپیکر ایاز صادق نے اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے عمران خان کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دلوا دی۔ امیدواروں کے پولنگ ایجنٹوں نے بھی عمران خان کو پہچان کر ووٹ ڈالنے کی اجازت دیدی۔ ووٹ ڈالنے کے بعد عمران خان نے اسپیکر ایاز صادق سے ہاتھ نہیں ملایا اور یونہی واپس چلے گئے۔

ادھر پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے عمران خان کو بغیر کارڈ ووٹ ڈالنے کی اجازت پر اعتراض اٹھادیا۔ قادر پٹیل نے کہا کہ عمران خان کو بغیر کارڈ ووٹ ڈالنے کی اجازت دے کر امتیازی سلوک کیا گیا، میرے پاس بھی کارڈ نہیں تھا جس پر پولنگ ایجنٹ نے مجھے ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی، میں نے جا کر نیا کارڈ بنوایا تب اجازت ملی، عمران خان نیازی کے پاس بھی کارڈ نہیں تھا مگر انہیں اجازت دے دی گئی، تمام ارکان اسمبلی برابر ہیں اور کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے۔

اسپیکر اسمبلی ایاز صادق نے قادر پٹیل سے کہا کہ عمران خان نے مجھ سے کہا تو میں نے اجازت دے دی، آپ بھی میرے نوٹس میں لاتے تو اجازت دے دیتا۔

The post عمران خان کو اسپیکر الیکشن میں بغیر شناختی کارڈ ووٹ ڈالنے کی اجازت پر اعتراض appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MrXtif