مستونگ حملے میں ملوث خودکش بمبار کا بھائی اور والد گرفتار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مستونگ حملے میں ملوث خودکش بمبار کا بھائی اور والد گرفتار

 کراچی: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے مستونگ حملے میں ملوث خودکش حملہ آور کے والد اور بھائی کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں انتخابی مہم کے دوران خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، سی ٹی ڈی نے تحقیقات کے بعد خودکش حملہ آور کے والد اور بھائی کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ خودکش حملہ آور کے والد اور بھائی کو بنارس سے گرفتار کیا گیا، ملزمان افغانستان فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے جب کہ گرفتار ملزمان کی نشاندہی کے بعد ان کے 2 ساتھیوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مستونگ اور پشاور دھماکوں کے خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق تفتیش کے دوران ملزمان نے بتایا کہ ان کی پوری فیملی کئی بار افغانستان جاچکی ہے جب کہ خودکش حملہ آور ملا فضل اللہ سے ملاقاتیں کرچکا تھا۔ حکام نے دعویٰ کیا کہ دوران تفتیش ملزمان نے کراچی میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور خصوصاً 14 اگست پر شہر میں بڑی تخریبی کارروائی کا ارادہ رکھتے تھے۔

The post مستونگ حملے میں ملوث خودکش بمبار کا بھائی اور والد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2AW0XVM