گوبھی کھایئے اور آنتوں کے سرطان سے بچیے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

گوبھی کھایئے اور آنتوں کے سرطان سے بچیے

 لندن: سبزیوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا اور ہرے پتوں والی سبزیوں میں آئے دن نئے طبی خواص دریافت ہوتے رہتے ہیں۔ اب تازہ خبر یہ ہے کہ گوبھی، شاخ گوبھی (بروکولی) اور کرم کلاں کی ایک قسم کیل آنتوں کے سرطان کو لاحق نہیں ہونے دیتیں۔

لندن میں واقع فرانسِس کرِک انسٹی ٹیوٹ کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ سبزیاں ہضم ہوتے وقت جسم میں سرطان دورکرنےوالے اجزا خارج کرتی ہیں اور اسی لیے یہ سبزیاں اپنے اندر حیرت انگیز خواص رکھتی ہیں۔ اس کی آزمائش کے لیے گوبھی، کیل اور بروکولی کے اجزا کو تجربہ گاہوں میں آنتوں کے خلیات اور چوہوں پر آزمایا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آنتوں کی اندرونی دیواروں کے خلیات ہمارے جلد کے خلیات کے طرح تیزی سے جھڑتے اور پیدا ہوتے رہتے ہیں۔ اگر اس عمل میں گڑبڑ ہوجائے تو کینسر بھی لاحق ہوسکتا ہے۔

ماہرین نے اپنے تجربات کے دوران ان سبزیوں میں پائے جانے والے خاص کیمائی مادے انڈول تھری کاربینول کو آزمایا، یہ کیمائی مادہ آنتوں میں جاکر یہ اسٹیم سیلز کو بدلتا ہے، آنتوں کے نئے استر بناتے وقت سوزش کو روکتا ہے اور امنیاتی خلیات کو طاقت دیتا ہے۔ تجربات کے دوران مشاہدہ کیا کہ اس کیمیکل کی وجہ سے آنتوں کے کینسر کے قریب پہنچ جانے والے چوہے بھی بیماری سے محفوظ رہے۔  جن چوہوں کی آنتوں میں سرطانی پھنسیاں بن رہی تھیں سبزیوں سے ان کی افزائش بھی رک گئی جو ایک بہت عمدہ پیش رفت ہے۔ اسی بنا پر ماہرین عوام کو زیادہ سے زیادہ سبزیاں کھانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

The post گوبھی کھایئے اور آنتوں کے سرطان سے بچیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » صحت https://ift.tt/2MxDz5q