بھارتی یوم آزادی پر پاک بھارت سرحدی فورسز میں مٹھائی کا تبادلہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بھارتی یوم آزادی پر پاک بھارت سرحدی فورسز میں مٹھائی کا تبادلہ

لاہور: بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر واہگہ اٹاری بارڈرپر پاکستان اوربھارت کی سرحدی فورسزکے مابین مٹھائی کے روایتی تحفے کا تبادلہ ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب رینجرزکی طرف سے بی ایس ایف کے افسروں اورجوانوں کو ان کے یوم آزادی کی مبارک باد دی گئی۔ گزشتہ روز پاکستان کے یوم آزادی پر بھی دونوں فورسز کے مابین مٹھائی کا تبادلہ ہوا تھا۔

دونوں ملکوں کی سرحدی فورسز ایک دوسرے کے قومی اوراہم مذہبی تہواروں پر ایک دوسرے کو مٹھائی کا تحفہ دیتے ہیں تاہم جب دونوں ملکوں کے حالات زیادہ کشیدہ ہوں تو پھر پاکستان رینجرز اور بی ایس ایف کا مزاج بھی بدل جاتا ہے ، اسی وجہ سے اس سال 23مارچ اور عید الاضحیٰ پر پاکستان کو انڈیا کی طرف سے مٹھائی نہیں دی گئی تھی۔

 

The post بھارتی یوم آزادی پر پاک بھارت سرحدی فورسز میں مٹھائی کا تبادلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2w5Wg6d