اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے لیے عمران خان اور شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔
قومی اسمبلی میں کل نئے قائد ایوان کا انتخاب ہوگا، انتخابی شیڈول کے تحت قائد ایوان کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے جمعرات کی دوپہر 2 بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا تھا تاہم وقت مقررہ تک عمران خان اور شہباز شریف کے علاوہ کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے۔ دونوں کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظور کرلیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کو اپنے اتحادیوں کی بدولت سادہ اکثریت حاصل ہے جب کہ ایوان کی تیسری بڑی جماعت پیپلز پارٹی نے شہباز شریف کو ووٹ دینے سے انکار کردیا ہے۔
The post وزارت عظمیٰ کیلیے عمران خان اور شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2BgOJHA