امریکا یورپی یونین کی ایران کیلیے امداد کے اعلان پر ناراض - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

امریکا یورپی یونین کی ایران کیلیے امداد کے اعلان پر ناراض

 واشنگٹن: یورپی یونین نے ایران کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے 20.7 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے جس پر امریکا نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے ایران کو ترقیاتی فنڈز کی مد میں 20.7 ملین ڈالرز کی امدادی رقم کی ادائیگی امریکا کو سخت ناگوار گزری، امریکا نے جوہری توانائی معاہدے سے علیحدگی کے بعد ایران پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں جس سے ایرانی معیشت کو مشکلات کا سامنا ہے۔

امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے ایران نے اپنے ایک بیان میں یورپی یونین کی امداد کو ’ غلط موقع پر غلط پیغام‘ سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک کے ٹیکس دہندہ افراد کے پیسوں کو اُن کی فلاح و بہبود کے بجائے ایک دہشت گرد ملک کی امداد کے لیے استعمال کرنا ناقابل فہم ہے۔

امریکی نمائندے کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے سربراہ آیت اللہ خامنہ ای کے ہاتھوں میں پیسے ہونے کا مطلب یورپی ممالک میں قتل عام میں اضافہ ہے کیوں کہ وہ اس رقم کو ہلاکت خیز ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال کریں گے۔

The post امریکا یورپی یونین کی ایران کیلیے امداد کے اعلان پر ناراض appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2BUEMQy