جہاز کے طاقتور انجن کی ہوا نے نوجوان کو اُٹھا کر پھینک دیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

جہاز کے طاقتور انجن کی ہوا نے نوجوان کو اُٹھا کر پھینک دیا

ایتھنز: یونان کے ساحلی علاقے میں ہوائی جہازوں کی آمد و رفت کا نظارہ کرنے والے نوجوان کو ایک طیارے کے طاقتور انجن کی زوردار ہوا کے جھونکے نے اُٹھا کر 32 میٹر دور پھینک دیا۔ 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یونان کے جزیرے ’سکیاتھوس‘ میں رن وے کے نزدیک کھڑے 12 سالہ برطانوی لڑکے کو  ایئر بس 320 ہوائی جہاز کے انجن سے خارج ہونے والی طاقتور ہوا کے جھونکے نے فضاء میں اچھال کر 32 میٹر دور پھینک دیا۔ نوجوان لڑکا اپنے اہل خانہ کے ہمراہ طیاروں کی آمد و رفت کے نظارے سے محظوظ ہو رہا تھا۔

معجزانہ طور پر نوجوان لڑکا محفوظ رہا تاہم اسے شدید چوٹیں آئیں۔ ریسکیو ادارے نے شدید زخمی لڑکے کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ لڑکے کو ایک رتیلی چٹان سے ٹکرانے کی وجہ سے شدید چوٹیں آئیں۔

ماہرین نے خبر دار کیا ہے کہ جہازوں کے ٹیک آف یا لینڈنگ کے وقت لوگوں کو ان کے انجن اور رن وے سے دور رہنا چاہیے کیونکہ انجنوں سے خارج ہونے والی طاقت ور ہوا جان لیوا بھی ہوسکتی ہے۔

The post جہاز کے طاقتور انجن کی ہوا نے نوجوان کو اُٹھا کر پھینک دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب https://ift.tt/2NhPcus