اسلام آباد: پاکستان میں موجود داؤدی بوہری جماعت آج عید الاضحٰی منا رہی ہے۔
دنیا بھر میں داؤدی بوہری جماعت فاطمی کلینڈر کے تحت آج عید الاضحیٰ منا رہی ہے۔ پاکستان میں آباد داؤدی بوہری برادری بھی روایتی جوش و خروش سے عید الاضحیٰ آج ہی منا رہی ہے اور قربانی کے جانوروں کو ذبح کیا جا رہا ہے۔ عید کے مرکزی اجتماعات کراچی اور راولپنڈی میں ہوئے۔
کراچی میں عید الاضحٰی کا سب سے بڑا اجتماع طاہری مسجد صدر میں ہوا جس میں بوہری برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اسی طرح راولپنڈی کی سیفی مسجد میں بھی عید کا بڑا اجتماع ہوا۔ عید کے اجتماعات میں پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
عید الاضحیٰ کی نماز کے بعد لوگ ایک دوسرے سے گلے ملے اور عید کی مبارکباد دیں۔ نماز کی ادائیگی کے بعد قربانی کے جانوروں کو ذبح کیا جا رہا ہے۔
علاوہ ازیں پاکستان کے مختلف شہروں میں افغان مہاجرین بھی عید الاضحیٰ منارہے ہیں۔ لوگ سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی قربانی کررہے ہیں۔
The post پاکستان میں داؤدی بوہری جماعت عید الاضحیٰ آج منا رہی ہے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Pp83FB