راولپنڈی: پاک فوج نے یوم دفاع ’’ہمیں پیارہے پاکستان سے‘‘ کے نام پر منفرد انداز میں منانے کا اعلان کیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق قوم اس سال 6 ستمبر کو منفرد انداز میں اپنے شہدا کو خراج تحسین پیش کرے گی۔
میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر، میڈیا اور دیگر قومی اداروں کے ہم آہنگ ہر پاکستانی اس منفرد ملک گیر مہم کا حصہ بنے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ شہید اور ان کے لواحقین قوم کے ہیرو اور سرمایہ ہیں،زندہ قومیں اپنے شہیدوں کو کبھی نہیں بھولتیں جب کہ مہم سے متعلق مزید تفصیلات جلد بتائی جائیں گی۔
The post پاک فوج کا یوم دفاعِ پاکستان منفرد انداز میں منانے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2P65qHP