نئی وفاقی کابینہ کے لیے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

نئی وفاقی کابینہ کے لیے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی

 اسلام آباد: نئی حکومت کی متوقع کابینہ میں 18 وزراء اور 5 مشیر شامل ہوں گے جب کہ عمران خان وزارتِ عظمٰی سمیت وزارتِ داخلہ بھی اپنے پاس رکھیں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم عمران خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے اور اب ان کی ممکنہ کابینہ کے نام بھی سامنے آگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان وزارتِ عظمیٰ کے ساتھ وزیرداخلہ کا عہدہ سنبھالیں گے تاہم وزارتِ داخلہ میں معاونت کے لئے دو مشیر رکھے جائیں گے جن کے لئے سابق انسپیکٹر جنرل پولیس شعیب سڈل اور ناصر درانی کے نام زیرِ غور ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان کے وزارتوں سے متعلق اہم فیصلے

ذرائع کے مطابق نئی کابینہ میں شاہ محمود قریشی وزیرِ خارجہ، اسد عمر وزیرخزانہ، شفقت محمود  وزیر تجارت، اور پرویز خٹک وزارتِ دفاع کا قلمدان سنبھالیں گے۔ وزارتِ اطلاعات یا وزارتِ قانون پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان بیرسٹر فواد چوہدری کے حوالے کی جاسکتی ہے، جب کہ شیریں مزاری کو مشیر قومی سلامتی،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو وزیر ریلوے، عامر لیاقت حسین کو وزارتِ مذہبی امور بنایا جاسکتا ہے۔

علی زیدی وزیرانفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی، علی امین گنڈا پور کو وزیر ہاؤسنگ ، شہریارآفریدی وزیرسیفران اور  امین اسلم کو مشیر ماحولیات بن سکتے ہیں اور معروف صنعت کار عبدالرزاق داوٴد مشیر کامرس ہوں گے، ذرائع کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار کے قلمدان کی (ق) لیگ خواہشمند ہے۔ عمران خان کی متوقع کابینہ میں 18 وزراء اور 5 مشیر شامل ہوں گے۔

The post نئی وفاقی کابینہ کے لیے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PkJHwE