پانی کا شدید بحران، شہری مہنگے داموں ٹینکرز خریدنے پر مجبور ہو گئے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پانی کا شدید بحران، شہری مہنگے داموں ٹینکرز خریدنے پر مجبور ہو گئے

کراچی: کراچی میں دو دن قبل ہونے والے بجلی کے بدترین بریک ڈائون کے باعث شہر میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو گیا، عید الاضحی کی آمد کے باعث شہری مہنگے داموں پانی کے ٹینکرز حاصل کرنے پر مجبور ہو گئے۔

جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب کراچی میں بجلی کا بد تر ین بر یک ڈاون ہو ا جس کی وجہ سے شہر میں کئی گھنٹوں بجلی سے محروم رہا ،بر یک ڈائون سے دھابیجی، گھا رو اور پیپر ی پمپنگ اسٹیشنوں پر بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی جس کی وجہ سے شہر کو 20کر وڑ گیلن سے زائد پانی فراہم نہیں کیا جا سکا بجلی نہ ہونے سے کراچی میں کئی گھنٹوں تک پانی کی فراہمی بند ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں پانی کی فر اہمی شدید متاثر ہوئی جو تا حال معمو ل پر نہیں آ سکی ہے۔

شہری ٹینکروں کاپانی مہنگے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں، مختلف علاقوں جن میں کورنگی، ملیر، گلشن اقبال، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاون، بفرزون، ایف بی ایریا، منظور کالونی، محمود آباد سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی فراہمی شد یدمتاثر ہے، کراچی میں پانی کی کمی کا پہلے ہی سامنا ہے، بجلی کے تعطل سے شہر میں مز ید صورتحال خراب ہو گئی ہے ،ضلع وسطی، غربی، شرقی، اورکو رنگی میں پا نی کے لیے شہر ی بوند بوند کو ترس ر ہے ہیں۔

عید سے قبل شہریوں کوپانی کے بحران کا سامنا ہے لیکن اب تک واٹر بورڈ کی جانب سے کو ئی خاطر خوا ہ انتطا ما ت نہیں کیے گئے ،شہریوں کاکہناہے کہ سرکا ری ہا ئیڈرنٹس پرٹینکرکے حصول کے لئے درخواست دینے کے بعد بھی ٹینکر نہیں مل رہا جبکہ ذرائع کاکہناہے کہ ٹینکر ما فیامہنگے داموں پانی کی کمی کا فا ئدہ اٹھا ر ہے ہیں اور مہنگا پانی فر وخت کررہے ہیں کراچی میں عید کے دنو ں میں پا نی کی کمی کاسامنا ہوگا۔

واٹربورڈکے ترجمان نے شہریوں کو مشورہ دیاہے کہ پانی کی کمی کا سامناہے ،اسے احتیاط سے استعمال کریں۔

 

The post پانی کا شدید بحران، شہری مہنگے داموں ٹینکرز خریدنے پر مجبور ہو گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2OPTYjn