برطانوی ہائی کمشنر کی اردو میں پاکستان کے جشن آزادی کی مبارک باد - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

برطانوی ہائی کمشنر کی اردو میں پاکستان کے جشن آزادی کی مبارک باد

 اسلام آباد: برطانوی ہائی کمشنر نے اردو میں پاکستانی قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد دی ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے یوم آزادی پاکستان پر پاکستانی عوام کے نام ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ پیغام اردو میں دیا گیا ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے پاکستانی عوام کو یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی 71 وہیں سالگرہ ہے، میں 12 سال سے پاکستان آرہا ہوں اور 5 سال قیام بھی کیا ہے، میرا پاکستان سے دوستی کا ایک خاص رشتہ بن گیا ہے۔

تھامس ڈریو نے کہا کہ یقین ہے کہ پاکستان کا مستقبل بہت شاندار ہے، برطانوی حکومت اور عوام پاکستان کی ترقی میں ہرممکن تعاون کرے گی، آپ سب کو پاکستان کی سالگرہ مبارک ہو۔ پاکستان زندہ باد۔

The post برطانوی ہائی کمشنر کی اردو میں پاکستان کے جشن آزادی کی مبارک باد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2KSCUXt