سندھ پولیس کی مراعات پنجاب پولیس کے مساوی کرنے کا فیصلہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سندھ پولیس کی مراعات پنجاب پولیس کے مساوی کرنے کا فیصلہ

 کراچی: سندھ پولیس افسران اور اہلکاروں کی مراعات بھی پنجاب پولیس کے مساوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی کی زیر صدارت سندھ پولیس بینوویلنٹ اور ویلفیئر فنڈ بورڈ کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں سندھ پولیس کی ویلفیئر ومراعات پنجاب پولیس کے مساوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں کیے گیے فیصلے کے تحت شادی گرانٹ کو 10 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار کیا جارہا ہے، دو بچوں کی شادی کی صورت میں 50،50 ہزار روپے فی کس ادا کیے جائیں گے، پولیس اہلکاروں کے بچوں کو 65 فیصد نمبرز یا اس سے زائد حاصل کرنے پر100 فیصد اسکالر شپ دی جائے گی۔

حاضر سروس افسران و اہلکاروں کو قانونی مسائل کے حل کے لیے 5 لاکھ تک کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ 25 سال کی ملازمت پر ریٹائرمنٹ گرانٹ 15 ہزار جبکہ 60 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ گرانٹ 25 ہزار روپے سے بڑھا کر بالترتیب بنیادی تنخواہ تک کردی گئی۔

مالی طبی امداد کی رقم کو ایک لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کردیا گیا ہے۔ بیوہ فنڈ کو 3 ہزار روپے ماہانہ سے بڑھا کر 5 ہزار روپے کیا جارہا ہے۔ پولیس ملازمین کی انشورنس کے لیے مختلف کمپنیوں سے رابطے کیے جائیں گے، اس کے علاوہ پولیس ملازمین کی رہائش کے لیئے وزیراعلیٰ سندھ سے باقاعدہ درخواست کی جائے گی۔

The post سندھ پولیس کی مراعات پنجاب پولیس کے مساوی کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PruD0b