جام کمال وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

جام کمال وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے جام کمال بلوچستان کے وزیراعلی منتخب ہوگئے ہیں۔

اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کی سربراہی میں بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب عمل میں آیا۔ وزارت اعلیٰ کے لیے جام کمال بلوچستان عوامی پارٹی اورتحریک انصاف کےمتفقہ امیدوار تھے جب کہ ان کے مدمقابل ایم ایم اے اور بی این پی مینگل کے یونس زہری تھے۔

رائے شماری میں جام کمال خان 39 ووٹ حاصل کرکے قائد ایوان منتخب ہوگئے جب کہ یونس زہری کو 20 ووٹ ملے۔ جام کمال کل صبح گورنر ہاؤس کوئٹہ میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

The post جام کمال وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2BnhLVZ