اڈیالہ جیل میں مریم نواز کو ایئرکنڈیشن فراہم کرنے کی منظوری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اڈیالہ جیل میں مریم نواز کو ایئرکنڈیشن فراہم کرنے کی منظوری

 لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں ایئرکنڈیشن فراہم کرنے کی منظوری دیدی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں ایئرکنڈیشن فراہم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق جیل حکام نے ڈاکٹرز کی جانب سے مریم نواز کو گرمی اور جبس کی وجہ سے اے سی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے کہا تھا جس پر جیل حکام نے سمری محکمہ داخلہ کو بھجوائی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نواز شریف اڈیالہ جیل سے پمزاسپتال منتقل

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل حکام کی جانب سے بھجوائی گئی سمری کابینہ نے منظور کی جبکہ حتمی منظوری نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے دی گئی ہے۔

The post اڈیالہ جیل میں مریم نواز کو ایئرکنڈیشن فراہم کرنے کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2BqulUe