ایل او سی پر فائرنگ؛ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایل او سی پر فائرنگ؛ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

 اسلام آباد: پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہری کی شہادت پر بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول کے ڈنہ سیکٹر میں 65 سالہ شہری کی شہادت پر شدید احتجاج کیا گیا اور احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری شہید

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے ڈنہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کرکے سول آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں موجی گاؤں کا رہائشی 65 سالہ ذوالفقار شہید ہوگیا۔

The post ایل او سی پر فائرنگ؛ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2wcV29m