لاہور: قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ عمران خان نے تقریب حلف برداری میں صرف ورلڈ کپ اسکواڈ کو ہی بلایا ہے۔
سرفراز احمد نے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں مدعو نہ کیے جانے کے سوال پر کہا کہ نامزد وزیراعظم نے ورلڈ کپ1992 کے فاتح اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کو بلایا ہے،وہ سب کو تو نہیں بلا سکتے تھے۔
یاد رہے کہ سرفراز احمد انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد دینے بنی گالا بھی گئے تھے۔
The post عمران خان نے تقریب حلف برداری میں ورلڈ کپ اسکواڈ کو ہی بلایا، سرفراز احمد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2nGmdW8