پاکستان نژاد مہرین فاروقی آسٹریلوی سینیٹ کی رکن منتخب - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاکستان نژاد مہرین فاروقی آسٹریلوی سینیٹ کی رکن منتخب

میلبرن: پاکستانی نژاد مہرین فاروقی آسٹریلوی سینیٹ کی پہلی مسلم رکن منتخب ہوگئیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں پیدا ہونے والی مہرین فاروقی آسٹریلوی سینیٹر بننے والی پہلی مسلم خاتون ہیں، وہ اس سے قبل نیوساؤتھ ویلزپارلیمنٹ کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔

ڈاکٹرمہرین 1992 میں فیملی کے ہمراہ پاکستان سے آسٹریلیا منتقل ہوئیں جہاں انہوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد سیاست میں قدم رکھا،اپنے شاندار تعلیمی کیریئر میں انہوں نے انوائرمینٹل انجینئرنگ میں  ڈاکٹریٹ کیا۔

سینیٹر بننے پر ڈاکٹر مہرین نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’نیوجاب‘ ۔۔ چلو اب کام پرچلتے ہیں۔

The post پاکستان نژاد مہرین فاروقی آسٹریلوی سینیٹ کی رکن منتخب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2BeR31Q