وزیراعظم عمران خان کل قوم سے خطاب کریں گے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان کل قوم سے خطاب کریں گے

 اسلام آباد: نومنتخب وزیراعظم پاکستان عمران خان کل شام قوم سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے آج عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ منصب سنبھالنے کے بعد روایت ہے کہ نومنتخب وزیراعظم قوم سے خطاب کرتے ہیں۔ خیال تھا کہ عمران خان آج ہی قوم سے خطاب کریں گے تاہم ایسا نہیں ہوا۔ اب وزیراعظم عمران خان کل قوم سے خطاب کریں گے جسے سرکاری ٹی وی سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے منصب سنبھال لیا

عمران خان قوم سے خطاب میں اپنے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی روشنی ڈالیں گے۔ وزیراعظم اپنی نئی حکومت کی ترجیحات بھی بیان کریں گے جبکہ عالمی برادری اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

حلف برداری کے بعد عمران خان وزیراعظم آفس پہنچے جہاں انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور حکومتی امور پر بریفنگ بھی دی گئی۔

The post وزیراعظم عمران خان کل قوم سے خطاب کریں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2vUtd6q