مناسک حج؛ شیطان کو کنکریاں مارنے اور قربانی کا سلسلہ جاری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مناسک حج؛ شیطان کو کنکریاں مارنے اور قربانی کا سلسلہ جاری

مکہ المکرمہ: حجاز مقدس میں مناسک حج کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے اور حجاج کرام آج بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کا فریضہ ادا کررہے ہیں۔

منٰی میں دنیا بھر سے آئے ہوئے 20 لاکھ سے زیادہ فرزندانِ توحید مناسک حج ادا کررہے ہیں، حجاج کرام نے گزشتہ روز حج کے رکن اعظم وقوفِ عرفہ کی تکمیل کے بعد رات مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے گزاری، جہاں استغفار، ذکر و اذکار، قیام و سجود اور درود و سلام پڑھا گیا۔ نماز فجر کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام مِنیٰ پہنچے ہیں جہاں وہ بڑے شیطان (جمرات) کو کنکریاں مارنے کی سنت ادا کررہے ہیں۔

بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد مرد حجاج اپنا سر منڈوا کر احرام کھول رہے ہیں۔ اس کے بعد حجاج مسجد حرام پہنچ کر کعبۃ اللہ کا آخری طواف ”طواف زیارۃ” کریں گے۔ تاہم رمی 11 اور 12 ذی الحج کو بھی جاری رہے گی۔

The post مناسک حج؛ شیطان کو کنکریاں مارنے اور قربانی کا سلسلہ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2nUt6mN