لاہور: چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی مستقبل کے حوالے سے سوال گول کرگئے اور انھوں نے صحافی کو انتظار کرنے کا مشورہ دیدیا۔
حال میں آزاد رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والی ان کی اہلیہ جگنو محسن نے بھی ایک انٹرویو میں اشارہ دیا تھا کہ نجم سیٹھی 8سے 10روز میں مستقبل کا فیصلہ کرلیں گے، اس کیلیے باوقار راستہ اختیار کیا جائے گا، یہ اطلاعات بھی ملیں کہ عمران خان کے حلف اٹھانے کے بعد چیئرمین پی سی بی مستعفی ہوجائیں گے تاہم اس حوالے سے حتمی بات سامنے نہیں آسکی ہے۔
نجم سیٹھی گذشتہ روز پنجاب اسمبلی پہنچے تو اس موقع پر وہاں موجود میڈیا کے نمائندوں نے ان سے سوال کیا کہ عمران خان پی سی بی میں تبدیلی چاہتے ہیں، آپ نے کوئی فیصلہ کیا ہے؟اس پرانھوں نے جواب دیا کہ ہرچیز کا وقت ہوتا ہے،انتظار فرمائیے۔
یاد رہے کہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی اور عمران خان کے وزرارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے امکانات روشن ہوتے ہی یہ قیاس آرائیاں بھی شروع ہوگئی تھیں کہ پی سی بی میں نجم سیٹھی کا وقت بھی پورا ہونے والا ہے۔
The post سیٹھی مستقبل کے حوالے سے سوال گول کرگئے، صحافی کو انتظارکا مشورہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2nIMCT2