نیویارک: پاکستان کے تجارتی و کاروباری حب کراچی میں امن کی بحالی کے باوجود ناکافی سہولیاتِ عامہ نے اسے ایک بار پھر ناقابل رہائش شہروں کی فہرست میں شامل رکھا ہے۔
معروف ہفتہ وار جریدے ’دی اکانومسٹ‘ کے انٹیلی جنس یونٹ کے سالانہ عالمی سروے میں آسٹریا کے شہر ویانا کو دنیاکا سب سے بہترین قابل رہائش شہر قرار دیا گیا ہے جب کہ جنگ سے تباہ حال ملک شام کے دارالحکومت دمشق کو بدترین شہروں کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی دنیا کا چھٹا سستا ترین شہر قرار
یہ سروے دنیا کے 140 شہروں میں کیا گیا جہاں سیاسی و سماجی استحکام، سیکیورٹی، انفرا اسٹرکچر، ٹرانسپورٹ، تعلیم اور طبی سہولیات سمیت دیگرعوامل اور شہریوں کی رائے کے بعد پوائنٹس کی بنیاد پر درجہ بندی کی گئی۔
قابل رہائش شہروں کی فہرست میں ویانا کے بعد بالترتیب میلبرن، اوسکا، کالگیری، سڈنی، وینکوور، ٹوکیو، ٹورنٹو ، کوپن ہیگن اور ایڈیلیڈ شامل ہیں۔
ناقابل رہائش شہروں کی عالمی درجہ بندی میں دمشق، ڈھاکا، لاگوس، کراچی، پورٹ موریسبی، ہرارے، تریپولی، دوالا، الجیئرس اور ڈاکار کو بالترتیب شمار کیا گیا ہے۔
The post کراچی دنیا کا چوتھا ناقابل رہائش شہر قرار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2w6MFw2