وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا، آئی ایس پی آر - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا اس حوالے سے ’وائس آف امریکا دیوا‘ کی رپورٹنگ حقائق پر مبنی نہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مبینہ فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے کوئی بھی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا اور نہ کسی افسر کے کورٹ مارشل کی یقین دہانی کرائی گئی تاہم حقائق جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ وائس آف امریکا دیوا ریڈیو نے اپنی غلط اور من گھڑت رپورٹنگ کی روایت برقرار رکھی ہے، وزیرستان کے عوام امن پسند ہیں اور حاصل شدہ امن کی اہمیت جانتے ہیں۔

The post وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا، آئی ایس پی آر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MPqxQZ