ناصر بیٹ کا کاروبار نہیں کرتے بلکہ یہ فکسنگ کا کوڈ ورڈ تھا، تفضل رضوی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ناصر بیٹ کا کاروبار نہیں کرتے بلکہ یہ فکسنگ کا کوڈ ورڈ تھا، تفضل رضوی

 لاہور:  پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا ہے کہ ناصر جمشید بیٹ کا کاروبار نہیں کرتے بلکہ فکسنگ کے لیے یہ ان کا کوڈ ورڈ تھا۔

تفضل رضوی نے کہا ہے کہ ناصر جمشید بیٹ کا کاروبار نہیں کرتے بلکہ فکسنگ کے لیے یہ ان کا کوڈ ورڈ تھا جو وہ کرکٹر کے لیے استعمال کرتے تھے۔ کیس کا فیصلہ ہوگیا، اب ناصر جمشید بیٹس کی خرید و فروخت کا کام کر سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ناصر جمشید کو اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا ماسٹر مائنڈ کہا جاسکتا ہے کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے دائرہ اختیار میں آنے والے افراد میں وہ ہی فکسنگ کے سب سے زیادہ اہم کردار تھے۔

The post ناصر بیٹ کا کاروبار نہیں کرتے بلکہ یہ فکسنگ کا کوڈ ورڈ تھا، تفضل رضوی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2PhPlj9