لیڈی ڈیانا کی بہن سے پرنس چارلس کے خفیہ معاشقے کا انکشاف - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

لیڈی ڈیانا کی بہن سے پرنس چارلس کے خفیہ معاشقے کا انکشاف

لندن: لیڈی ڈیانا کی بہن لیڈی سارا اسپنسر کے ساتھ شہزادہ چارلس کا خفیہ معاشقہ رہا مگر سارا نے شادی سے انکار کردیا تھا۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس وقت جب شہزادہ چارلس کو شریک حیات کی تلاش کے لیے بڑھتے ہوئے دبائو کا سامنا تھا1977 میں انھوں نے لیڈی سارا سے ملاقات کی، اسی سال وہ لیڈی ڈیانا سے ملے۔

برطانوی روزنامے کے مطابق چارلس اور سارا خفیہ طور پر ایک دوسرے سے ملتے رہے، شہزادہ چارلس سوئس اسکی ریزورٹ گئے تو سارا بھی ساتھ تھیں، ریزورٹ پر لیڈی سارا کاایک صحافی سے بات کرنا چارلس کو پسند نہ آیا جس کے بعد یہ تعلق اچانک ختم ہوگیا۔

1981 میں پرنس چارلز سے شادی کے بعد لیڈی ڈیانا پرنسس آف ویلز بن گئیں جبکہ لیڈی سارا نے نیل مک کورکوڈیل سے شادی کرلی۔1997 میں ہونے والے پیرس کار حادثے میں لیڈ ی ڈیانا کی موت کے بعد شہزادہ چارلس نے کمیلا پارکر سے شادی کرلی۔

 

The post لیڈی ڈیانا کی بہن سے پرنس چارلس کے خفیہ معاشقے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2wdMG1l