فیفا نے ایتھک کوڈ سے ’ کرپشن ‘ کا صفایا کردیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

فیفا نے ایتھک کوڈ سے ’ کرپشن ‘ کا صفایا کردیا

 لندن:  فیفا نے اپنے ایتھک کوڈ سے لفظ ’کرپشن‘ کا ہی صفایا کردیا ایگزیکٹیوز کی خفیہ میٹنگ میں  نئے کوڈ کوحتمی شکل دی گئی مخالفین کو سبق سکھانے کیلیے ایک نیا ’جرم‘ بھی شامل کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق فیفا کے نئے کوڈ آف ایتھک گورننگ میں حیران کن طور پر لفظ کرپشن کوشامل ہی نہیں کیا گیا جس نے فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی میں 2015 کو بھونچال پیدا کردیا تھا، آفیشلزاور پلیئرز جب نئے کوڈ کا جائزہ لیں گے توانھیں اس میں یہ لفظ ملے گا ہی نہیں، اس طرح فیفا نے آفیشل طور پر  کرپشن کا ہی ’صفایا‘ کردیا ہے۔ موجودہ صدر گیانی انفانٹیو نے جون میں ورلڈ کپ کے آغاز کے موقع پر کھیل کو رشوت ستانی اور کرپشن سے پاک کرنے کیلیے سخت اقدامات کا عزم ظاہر کیا تھا مگر اس کے برعکس ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ فیفا کا صدر بننے کے بعد دوبرس کے دوران انفانٹینوخود کئی گورننگ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی میں ملوث رہے ہیں بلکہ انھیں جس شخص سے بھی خطرہ محسوس ہوا اس کو سائیڈ لائن کردیا، اسی لیے اب ناقدین کے منہ بند کرنے کیلیے ایتھک کوڈ میں ایک نیا جرم بھی شامل کرلیا ہے جوکہ شہرت یا ساکھ کو نقصان پہنچانے سے متعلق ہے۔ اس کی کوئی واضح مثال نہیں دی گئی بلکہ ایتھک کمیٹی کیلیے لچک پیدا کی گئی ہے کہ وہ اس حوالے سے خود فیصلہ کرے کہ شواہد دینے کا بوجھ کس پر ہوگا۔ اگر کوئی بھی فیفا یا اس کے حکام کے خلاف عوامی سطح پر کوئی بیان دے گا۔

اس کے خلاف نئے کوڈ کے سیکشن 22.2 کے تحت کارروائی کی جائے گی جس پر فٹبال سے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لینے پر دو برس کی پابندی عائد ہوسکتی ہے اوراگر پھر یہی جرم دہرایا گیا تو پابندی کی مدت 5 سال تک کردی جائیگی۔ اس قانون سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ فیفا اپنے ناقدین کو خاموش کرانا چاہتی ہے۔ یاد رہے کہ فیفا کے سابق چیف سیپ بلاٹر نے 2004 میں ایتھکس کوڈ متعارف کرائے تھے، جس کا شکار وہ خود بھی بنے، ان کی تخلیق کردہ کمیٹی نے ہی انھیں اخلاقی قواعد کی خلاف ورزی پر ورلڈ گورننگ باڈی سے باہر کا راستہ دکھادیا تھا، تاہم نئے ایتھک کوڈ میں ’ رشوت ‘ کا لفظ برقرار رکھاگیا ہے۔

اس سے قبل 2012 کے کوڈ میں ’’ پراسیکیوشن برائے رشوت اور کرپشن ‘‘ کے الفاظ درج تھے لیکن سیکشن 12.1 کے نئے کوڈ میں سے کرپشن کا لفظ ہی حذف کردیاگیا ہے، 2017 میں فیفا کے موجودہ چیف گیانی انفانٹینو نے اجلاس سے خطاب میں کہا تھا کہ نئی فیفا میں ڈکٹیٹر شپ نہیں بلکہ جمہوریت ہوگی ، ہم آرگنائزین کو شفاف بنائیں گے، جہاں ایمانداری ہوگی۔

The post فیفا نے ایتھک کوڈ سے ’ کرپشن ‘ کا صفایا کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2nEqQjr