لندن: بھارتی لیگ اسپنر یوزویندرا چاہل نے تسلیم کیا ہے کہ ان کی ٹیم کو ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا ذہن استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔
یوزویندرا چاہل نے کہا کہ ریڈ بال کی کرکٹ میں آپ کو فوراً اٹیک کرنے کی نہیں بلکہ خود کو سیٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 میں اگر مطلوبہ رن ریٹ زیادہ ہے تو بیٹسمین تیزی سے کھیلنے کی کوشش میں آؤٹ ہوجاتے ہیں مگر طویل فارمیٹ میں آپ کو اپنا ذہن استعمال کرتے ہوئے کھیلنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ چاہل کو دوبرس بعد طویل فارمیٹ کیلیے طلب کرتے ہوئے بھارت اے میں شامل کیا گیا جس نے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ اے کو شکست دے دی ہے۔
The post بھارتی کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ میں دماغ استعمال کرنے کی ضرورت ہے، چاہل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2vKCHkn