کراچی: نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ہمیں تختی لگانے اور فیتے کاٹنے کا شوق نہیں بلکہ ہم تو سندھ کی مدد کرنے آئے ہیں۔
سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ آج رکنِ سندھ اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھاؤں گا اور پھر استعفیٰ دے دوں گا جب کہ گورنر کی حیثیت سے سندھ کے وزیراعلیٰ کے ساتھ مل کر چلنا چاہتا ہوں،عمران خان کراچی سمیت پورے سندھ کے لیے بہت بڑا پیکیج دینا چاہتے ہیں جب کہ میں وزیراعظم اور سندھ حکومت کے درمیان پُل کا کردار ادا کروں گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : 15 ویں قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس، ارکان نے حلف اٹھالیا
رہنما پی ٹی آئی عمران اسماعیل نے کہا کہ فیصلہ ہوچکا اور سندھ نے اپنا فیصلہ دیدیا لہذا اب لکیر پیٹنے سےکوئی فائدہ نہیں، چاہتےہیں کہ اب معاملات کو آگے لے کر چلیں، نیب اپنا کام کرے اور ہم اپنا کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ بطور گورنر وفاق اور صوبے کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرنا چاہتاہوں، کرپشن پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائیں گے اور سندھ میں کسی پراجیکٹ کو رکنے نہیں دیں گے۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کوشش ہے جی ڈی اے، ایم کیو ایم، پی پی اور تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلوں جب کہ ہمیں تختی لگانے اور فیتے کاٹنے کا شوق نہیں، ہم سندھ کی مدد کرنے آئے ہیں۔
The post فیتے کاٹنے کا شوق نہیں ہم سندھ کی مدد کرنے آئے ہیں، عمران اسماعیل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2nAvX4o