صدر نے وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کے پیش نظر دورہ برطانیہ ملتوی کردیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

صدر نے وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کے پیش نظر دورہ برطانیہ ملتوی کردیا

 اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کے پیش نظر دورہ برطانیہ ملتوی کر دیا۔

ذرائع ایوان صدر کے مطابق صدر ممنون حسین کی برطانیہ روانگی 15 اگست کو طے تھی جب کہ سرکاری دورے کے شیڈول کے مطابق صدر کی واپسی 19 اگست کو ہونا تھی تاہم تحریک انصاف نے صدر مملکت سے غیر ملکی دورے کو ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی کیوں کہ انہی تاریخوں میں نئے وزیراعظم کی تقریب حلف برداری متوقع ہے۔

ایوان صدر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ صدر مملکت نے اپنا دورہ برطانیہ ملتوی کردیا ہے اور ایوان صدر وزیراعظم کی 16 سے 18 اگست کے دوران ہونے والی متوقع تقریب حلف برداری کے لیے تیار ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کرلیا

واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس بلانے کی سمری صدر ممنون حسین کو ارسال کی تھی جس میں نئی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی تجویز دی گئی تھی۔

صدر مملکت نے سمری منظور کرتے ہوئے قومی اسمبلی کا پہلا 13 اگست کو اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے جس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا مرحلہ آئے گا۔

The post صدر نے وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کے پیش نظر دورہ برطانیہ ملتوی کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2OpbSco