ایشین گیمز؛ ہینڈبال میں پاکستانی ٹیم کو شکست - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایشین گیمز؛ ہینڈبال میں پاکستانی ٹیم کو شکست

جکارتہ: 18ویں ایشین گیمز کے ہینڈ بال ایونٹ میں پاکستان کو جنوبی کوریا کے ہاتھوں 16-47 سے شکست کا سامنا رہا۔

پاکستانی فٹبال ٹیم کے پلیئرز نے پیر کوملٹری گرائونڈ میں برازیلین نژاد ہیڈ کوچ جوزے اینٹونیو نوگیریا کی زیرنگرانی ٹریننگ سیشن میں حصّہ لیا۔

واضح رہے کہ ایشین گیمز مین فٹبال ایونٹ انڈر 23 کھلاڑیوں کے مابین کھیلا جارہا ہے،  ٹیم میں 3 سینئرکھلاڑی بھی شرکت کرسکتے ہیں۔

پاکستان ٹورنامنٹ کے گروپ ’ڈی‘ میں ہے، جہاں پر اسے ابتدائی مرحلے میں جاپان اورنیپال کا بھی چیلنج درپیش ہوگا،سیلنگ ایونٹ میں شرکت کیلیے پاکستان کی 7 رکنی ٹیم کل نجی ایئرلائن کے ذریعے براستہ بنکاک جکارتہ پہنچے گی۔

دریں اثناء پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر جکارتہ میں پاکستانی سفارتخانے میں ایک رنگارنگ تقریب کاانعقاد کیا جارہا ہے جس میں جکارتہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

انڈونیشیا میں تعینات پاکستانی سفیرعبدل سالک خان نے ایشین گیمز میں شریک پاکستانی دستے کے آفیشلزکوسفارتخانے میں ہونے والی یوم آزادی کی تقریب میں مدعو کیا ہے۔

ایشین ہینڈبال فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل محمدشفیق، قومی دستے کے پریس اتاشی آصف عظیم ،ہینڈبال ٹیم کے منیجرسلمان غنی ودیگر آفیشلز اس میں شرکت کریں گے۔

 

The post ایشین گیمز؛ ہینڈبال میں پاکستانی ٹیم کو شکست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2B8JXvJ