سپریم کورٹ نے ضمنی انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دیدی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سپریم کورٹ نے ضمنی انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دیدی

 لاہور: سپریم کورٹ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اجازت دیدی ہے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کی اجازت کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دیدی۔

اس موقع پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس میں کہا کہ آئی ووٹنگ کے انتخابی نتائج کو بالکل علیحدہ رکھا جائے اور اس کے انتخابی نتائج کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : اوورسیز پاکستانی عام انتخابات میں آن لائن ووٹ نہیں ڈال سکتے، نادرا

دوسری جانب الیکشن کمیشن آج ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کرے گا، ذرائع کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلی کے  30 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔ قومی اسمبلی کے 11 اور صوبائی اسمبلی کے 19 حلقوں پر انتخاب کرایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ضمنی انتخاب 9،8 یا 10 اکتوبر کو کروانے  کی تجویز ہے جس کے لیے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ نے شیڈول کی سمری تیار کرلی، الیکشن کمیشن ایک تاریخ مقرر کرکے شیڈول کی منظوری دے گا۔

The post سپریم کورٹ نے ضمنی انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دیدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2nLM5QA