حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم نے چائے بسکٹ، وزیر اعلیٰ سندھ نے 9 ڈشز کھلائیں - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم نے چائے بسکٹ، وزیر اعلیٰ سندھ نے 9 ڈشز کھلائیں

 اسلام آباد:  وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں سادگی اختیارکرتے ہوئے شریک مہمانوں کی صرف چائے اور بسکٹ سے تواضع کی گئی جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کی حلف برداری میں 9 ڈشز کا اہتمام کیا گیا اور ایک ہزار مہمانوں کو دعوت دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کی سادگی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے تقریب حلف برداری میں شریک مہمانوں کو صرف چائے اور بسکٹ پیش کیے گئے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کی حلف برداری تقریب میں ایک ہزار مہمانوں کو شرکت کی دعوت دی گئی، مہمانوں کیلیے9 ڈشزکا اہتمام کیا گیا جن میں فش فنگر، ریشمی کباب، چکن ونگز، چکن سینڈوچ، چکن پیٹس اور گلاب جامن سمیت دیگر اشیاشامل تھیں۔ تقریب میں گرین ٹی، کافی اور چائے بھی رکھی گئی۔

The post حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم نے چائے بسکٹ، وزیر اعلیٰ سندھ نے 9 ڈشز کھلائیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2vWEKSt