پی کے 70 کی دوبارہ گنتی، پی ٹی آئی کے شاہ فرمان ہار گئے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پی کے 70 کی دوبارہ گنتی، پی ٹی آئی کے شاہ فرمان ہار گئے

پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 70 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف کے شاہ فرمان ہار گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کےحلقہ پی کے 70 میں تحریک انصاف کے امیدوار شاہ فرمان اپنے مخالف اے این پی کے امیدوار خوش دل خان سے  47 ووٹ کے فرق سے کامیاب قرار پائے تھے، خوش دل خان نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی۔

ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر شاہ فرمان ہار گئے ہیں جب کہ عوامی نیشنل پارٹی کے خوش دل خان کو کامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔ جس کے بعد اب صوبائی اسمبلی میں اے این پی کی نشستوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہے اور شاہ فرمان بھی خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ کے امیدواروں میں شامل تھے۔

The post پی کے 70 کی دوبارہ گنتی، پی ٹی آئی کے شاہ فرمان ہار گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2OAIr8d