مصر، چرچ حملوں میں ملوث 6 خودکش بمبار گرفتار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مصر، چرچ حملوں میں ملوث 6 خودکش بمبار گرفتار

قاہرہ: مصر کی سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران چرچ پر حملوں میں ملوث دو خواتین سمیت 6 خود کش حملہ آوروں کو حراست میں لے لیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق قاہرہ پولیس نے ہفتے کے روز چرچ پر کیے گئے ناکام حملے میں ملوث ملزمان کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے، گرفتاریاں انٹیلی جنس اداروں کے تعاون سے چھاپہ مار کارروائی کے دوران عمل میں آئیں۔

چھاپے کے دوران دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور آتش گیر مواد بھی برآمد ہوا ہے جب کہ خود کش حملوں میں استعمال ہونے والی 6 بارود سے بھری جیکٹس بھی برآمد ہوئی ہیں۔ گرفتاریاں ہفتے کے روز ایک چرچ پر ناکام حملے کے بعد عمل میں لائی گئیں۔

چرچ حملے کا مرکزی ملزم 29 سالہ عمر مصطفیٰ دہشت گرد سیل کا انچارج ہے اور تربیت یافتہ خود کش بمباروں کی کھیپ تیار کرنے کی ذمہ داری بھی اسی شخص کی ہے، عمر مصطفیٰ کے دہشت گرد سیل ہی کے ایک خود کش بمبار نے ہفتے کے روز ورجن میری کے چرچ پر ناکام حملہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ قالیوبیہ موسٹورڈ چرچ میں ہفتے کے روز منعقدہ ایک دعائیہ تقریب کو دہشت گرد نشانہ بنانے چاہتے تھے تاہم سیکیورٹی فورسز کے روکنے پر ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا تھا۔ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے چرچ میں موجود لوگ محفوظ رہے تھے۔

The post مصر، چرچ حملوں میں ملوث 6 خودکش بمبار گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2KTptXg