وزیر اعظم کا انتخاب؛ خریداری میں دلچسپی، اسٹاک مارکیٹ 5 حدیں عبور کر گئی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وزیر اعظم کا انتخاب؛ خریداری میں دلچسپی، اسٹاک مارکیٹ 5 حدیں عبور کر گئی

 کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2 روز سے چھائی مندی کے بادل چھٹ گئے اور قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے انتخاب پر سرمایہ کاروں نے مثبت رسپانس دیتے ہوئے حصص کی خریداری کی جس کے نتیجے میںجمعہ کو تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 485.82 پوائنٹس اضافے سے 42446.62 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ حصص کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے سبب 70.74 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعے کو حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنزکی جانب سے توانائی، کیمیکل، فوڈاورٹیلی کام سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے دو روز سے جاری مندی کے نتیجے میں حصص کی قیمتیں نچلی سطح پر آنے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خریداری کی جب کہ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے انتخاب کے پیش نظر بھی اعتماد کا اظہار نظر آیا جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران بیشتر اوقات تیزی غالب رہی جس کے تحت کے ایس ای100 انڈیکس کی 42000، 42100، 42200، 42300 اور 42400 کی نفسیاتی حدیں یکے بعد دیگرے بحال ہوتی چلی گئیں اورٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس42546پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا تاہم بعد میںپرافٹ ٹیکنگ کے سبب انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکالیکن مجموعی طور پر تیزی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 485.82 پوائنٹس اضافے سے42446.62پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 275.52 پوائنٹس اضافے سے 20926.68 پوائنٹس،کے ایم آئی 30 انڈیکس880.06 پوائنٹس اضافے سے 72638.60 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 304.10 پوائنٹس اضافے سے 30726.09 پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر 376کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے266کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،91کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 19 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 83 ارب 67 کروڑ 97 لاکھ 38 ہزار 371 روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا جس سے سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 87 کھرب 3 ارب 47 کروڑ 5 لاکھ 52 ہزار 315 روپے ہوگئی۔

گزشتہ روزمجموعی طور پر 19 کروڑ 41 ہزار 94 ہزار 430 شیئرزکا کاروبارہوا جوجمعرات کی نسبت 5 کروڑ 20 لاکھ 16 ہزار 50 شیئرز زائد ہے۔ قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے سروس انڈسٹری لمیٹڈکے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت37.24روپے اضافے سے 782.23 روپے اوروائتھ پاک لمیٹڈکے حصص کی قیمت19.00روپے اضافے سے1349.00روپے پر بند ہوئی۔

نمایاں کمی انڈس ڈائنگ کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت 25.26 روپے کمی سے 480.14روپے اور بلیسڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت 19.00 روپے کمی سے 361.00 روپے پربند ہوئی۔

جمعہ کوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں 3 کروڑ 90 لاکھ 47 ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت57پیسے اضافے سے11.94روپے جبکہ ورلڈٹیلی کام کی سرگرمیاں 83 لاکھ 80 ہزار 500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جس کے شیئرز کی قیمت 5 پیسے اضافے سے 2.00 روپے ہوگئی۔

The post وزیر اعظم کا انتخاب؛ خریداری میں دلچسپی، اسٹاک مارکیٹ 5 حدیں عبور کر گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2L2yrlg