کابل: افغان صدر اشرف غنی کی کابینہ کے 4 اہم عہدے دار مستعفی ہو گئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق افغانستان میں صدر اشرف غنی کی کابینہ کے 4 اہم عہدے داروں نےاستعفی دے دیا، استعفے دینے والوں میں 2 وزرا اور 2 اعلیٰ سیکیورٹی حکام شامل ہیں۔
افغانستان کے نیشنل ڈائریکٹریٹ سیکیورٹی کے سربراہ معصوم ستانکزئی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جب کہ 2 سیکیورٹی چیف بھی استعفیٰ دینے والوں میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ افغان وزیر دفاع طارق شاہ بہرامی اوروزیرداخلہ واعظ برمک بھی مستعفی ہو گئے۔
واضح رہے کہ استعفے کی وجوہات سیکیورٹی امور پر اختلافات بتائے جاتے ہیں تاہم اس سے قبل نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر حنیف اتمر بھی مستعفی ہو چکے ہیں۔
The post افغان صدر اشرف غنی کی کابینہ کے 4 اہم عہدے دار مستعفی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2ocDg2m