لاہور: ورلڈ کپ ٹرافی 2019 کے سفر کا آغاز 27 اگست کو دبئی سے ہو گا جب کہ پاکستان میں ٹرافی 3 اکتوبر کو پہنچے گی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے سفر کا آغاز رواں برس 27 اگست کو دبئی سے شروع ہوجائے گا۔ ٹرافی 5 برِاعظموں 21 ممالک اور 60 شہروں کا سفر کرے گی۔ پاکستان میں ورلڈ کپ ٹرافی 3 اکتوبر کو پہنچے گی جو 13 اکتوبر تک 10 دن پاکستان میں ہی رہے گی جب کہ ٹرافی کی رونمائی 4 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کی جائے گی۔
دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ورلڈ کپ 2019 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کی میزبانی کا اعزاز انگلینڈ اور ویلز کو حاصل ہوا ہے اور ورلڈ کپ کے مقابلے اگلے برس 30 مئی سے 14 جولائی تک شیڈول ہیں۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ اوول کے میدان پر میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین ہوگا جبکہ پاکستان اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 31 مئی کو ٹرینٹ برج کے میدان میں کھیلی گی ۔
قومی ٹیم 3 جون کو انگلینڈ، 7 جون کو برسٹل اور 12 جون کو آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترے گی جب کہ روایتی حریف بھارت سے پاکستان کا ٹاکرا 16 جون کو اولڈ ٹریفڈ کے مقام پر ہوگا۔ پاکستان اپنے بقیہ میچوں میں 23 جون کو جنوبی افریقہ، 26 جون کو نیوزی لینڈ اور 29 جون کو افغاستان کے مدمقابل ہوگی۔
The post کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی 4 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2P4oxSw