حکومتی رٹ چیلنج، صرف 4 روز میں ایل پی جی کی قیمت میں تیسری بار اضافہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

حکومتی رٹ چیلنج، صرف 4 روز میں ایل پی جی کی قیمت میں تیسری بار اضافہ

 کراچی: عیدالاضحی کے سیزن میں گیس مافیا نے صرف4دنوں میں ایل پی جی کی قیمت میں تیسری بار اضافہ کرکے نئی حکومت کی رٹ کوچیلنج کرتے ہوئے غریب عوام پر مہنگائی کامزید بوجھ لاد دیا ہے۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے بتایا کہ فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت میں مزید 5 روپے کا اضافہ کرکے ایل پی جی کی قیمت کو تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچا دیاگیاہے جبکہ گھریلو سلنڈرکی قیمت میں 60 روپے، کمرشل سلنڈر کی قیمت میں120 روپے کا بلا جواز اضافہ کردیاگیاہے، مقامی ایل پی جی پروڈیوسرگیس مافیا بن گیاہے۔ ملک میں ایل پی جی امپورٹ انتہائی محدود ہونے کے سبب 95 فیصد مقامی طورپر پیدا ہونے والی ایل پی جی کو بین الاقوامی قیمت سے بھی زائدقیمت پر فروخت کی جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر ملک گیر سطح پریومیہ بنیادوں پر ایل پی جی قیمتوں میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے۔ اگر حکومت نے گیس مافیا کو لگام نہ دیا تو یہ مزید قیمتیں بڑھانے سے گریز نہیں کریں گے۔ ایل پی جی لوکل پروڈیوسر مافیا نے بلیک مارکیٹنگ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے ایل پی جی پالیسی 2016 میں895 روپے گھریلو سلنڈر اور 75روپے فی کلو ایل پی جی کی جگہ200روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی ہے۔ ایل پی جی پالیسی 2016کے مطابق ایل پی جی پروڈیوسر کی قیمت 30000فی میٹرک ٹن مقرر کرنے کا مطالبہ۔ 14جون 2018 سے جے جے وی ایل ‘ ایل پی جی پیداواری پلانٹ کی بندش سے ایل پی جی انڈسٹری میں بہت بڑا خلا پیدا ہوگیا جس سے تقریباً13000 میٹرک ٹن فی ماہ کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے ایل پی جی انڈسٹری کو 26000 میٹرک ٹن کی کمی کا سامنا اور ایس ایس جی سی اور حکومت کو 2 ماہ میں ٹوٹل 2 ارب 43 کڑوڑ اور ٹیکس کی مد میں 472 ملین کا نقصان ہوا ہے۔

لوکل ایل پی جی پیداوار کو تمام ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں میں میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے اور یہ شرط عائد کی جائے کہ اس میں 50 فیصد امپورٹڈ ایل پی جی کو شامل کر کے صارفین کیلیے یکساں قیمت مقرر کی جائے تو قیمت میں 30فیصد کمی آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل پی جی پروڈیوسر مافیا کو لگام ڈالنا ضروری ہو گیا۔ 30 اگست 2018 کو لاہور میں بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اگر ایل پی جی کی قیمتوں کو قابو نہ کیا گیا تو 5 ستمبر 2018 کو خیبر سے کراچی تک شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال بھی کی جائے گی۔

ایسوسی ایشن عوام کو ریلیف دینے کیلیے حکومت کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ نہوں نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر پٹرولیم سے اس سنگین معاملے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں فی کلوگرام ایل پی جی 150روپے، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، حیدرآباد، سکھر، قصور میں160روپے، جہلم، میاں چنوں، ساہیوال، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، راجن پور، رحیم یار خان، پشاور میں 165 روپے، راولپنڈی، اسلام آباد، ٹنڈو اللہ یار، سیالکوٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، بھکر، سوات میں175روپے فی کلو، مری، نتھیا گلی، بالا کوٹ میں 185 روپے فی کلو، آزادکشمیر، گلگت بلتستان، پہاڑی علاقوں میں205روپے فی کلوگرام کے حساب سے ایل پی جی فروخت کی جارہی ہے۔

The post حکومتی رٹ چیلنج، صرف 4 روز میں ایل پی جی کی قیمت میں تیسری بار اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2MqgB0R