اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ مالی سال 2017-18 کے دوران زرعی مشینری کی درآمدات میں 4.77 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات پاکستان کے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں 12 کروڑ 44 لاکھ 12 ہزار ڈالر مالیت کی زرعی مشینری کی درآمدات ریکارڈ کی گئی ہیں جو اس سے پچھلے مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں4.77 فیصد زیادہ ہیں۔
مالی سال 2016-17 میں زرعی مشینیری کی درآمدات پر پاکستان نے 11 لاکھ 87 ہزار 40 ہزار ڈالر کازرمبادلہ خرچ کیا گیا تھا۔ اس عرصے میں دیگر مشینری کی درآمدات پر3.666 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا، دیگر مشینری کی درآمدات میں اضافے کی شرح 9.28فیصد رہی۔
اعدادوشمارکے مطابق اس عرصے میں ٹیلی کام کے شعبے سے منسلک مشینری کی درآمدات پر1.53رب ڈالر کازرمبادلہ خرچ ہوا۔ اس سے پچھلے مالی سال میں ٹیلی کام کے شعبے سے منسلک مشینری کی درآمدات پر 1.35 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔
اعداد وشمارکے مطابق اس عرصے میں 84 کروڑ 76 لاکھ ڈالر لاگت کے موبائل فون کی درآمدات ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ مالی سال 2016-17 میں موبائل فونز کی درآمدات پر پاکستان نے 70 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کازرمبادلہ خرچ کیا گیا تھا۔
The post زرعی مشینری کی درآمدات میں4.77 فیصد اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2MZn92R