ٹیکس ورلڈ پیرس میں 27 پاکستانی کمپنیاں شریک ہوں گی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ٹیکس ورلڈ پیرس میں 27 پاکستانی کمپنیاں شریک ہوں گی

 کراچی: پیرس میں ہونے والی ’’ٹیکس ورلڈ اپریل سورسنگ پیرس‘‘ میں 27 پاکستانی کمپنیاں شریک ہوں گی۔

مختلف قسم کا فیبرک، گارمنٹس اور لیدر بنانے والی 27 پاکستانی کمپنیاں 17 سے 20 ستمبر 2018 کو پیرس میں ہونے والی ’’ٹیکس ورلڈ اپریل سورسنگ پیرس‘‘ نمائش میں شرکت کریں گی۔ نمائش کی اہمیت کے پیش نظر اس سال بھی ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان پاکستان پویلین کا انعقاد کرے گی۔ اس نمائش میں پاکستان کا قومی پویلین گزشتہ ایک دہائی سے منعقد کیا جارہاہے۔

نمائش میں حصہ لینے والے بڑے صنعت کار ممالک جن میں بنگلہ دیش، چین، کمبوڈیا، کوریا، بھارت، انڈونیشیا، سری لنکا، تائیوان، ترکی اور پاکستان شامل ہیں۔ اس نمائش کے ساتھ لیدر کے شعبے کی اہم نمائش لیدر ورلڈ پیرس کا بھی آغازکیا جا رہا ہے۔ لیدر ورلڈ پیرس میں ٹینری کے ساتھ ساتھ تیار لیدر کی مصنوعات بھی شامل ہیں۔ لیدر گارمنٹس سے لے کر اسیسریز جیسے کہ لیدر بیگز، جوتے اور دیگر مصنوعات شامل ہیں۔

ٹیکس ورلڈ پیرس اور اپیرل سورسنگ پیرس کے ساتھ لیدر کی نمائش کا فیصلہ نمائش میں حصہ لینے والی لیدر برانڈز کی کثیر تعداد کی جانب سے مسلسل ملنے والی درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ ستمبر 2017 کے ایڈیشن میں 1 ہزار 660 نمائش کنندگان نے ٹیکس ورلڈ اور اپیرل سورسنگ میں شرکت کی جبکہ 108  ممالک سے 14 ہزار 581 تجارتی خریداروں نے نمائش کا رخ کیا۔

میلے میں پورے یورپ سے تجارتی خریداروں نے شرکت کی اور ایک کثیر تعداد برطانیہ، ترکی، اسپین، اٹلی اور جرمنی سے بھی تھی۔

The post ٹیکس ورلڈ پیرس میں 27 پاکستانی کمپنیاں شریک ہوں گی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2L709NQ