مصری فوج کی کارروائیاں، 20 انتہا پسند ہلاک - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مصری فوج کی کارروائیاں، 20 انتہا پسند ہلاک

قاہرہ:  مصری فوج نے مغربی صحرا اور جزیرہ نما سینا میں مختلف کارروائیوں میں مزید20 انتہا پسندوں کو ہلاک کردیا۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لیبیا کی سرحد کے ساتھ واقع علاقے میں گزشتہ چند روز کے دوران کارروائیوں میں 7 انتہائی خطرناک جنگجو مارے گئے ہیں جبکہ سینا کے شمالی اور وسطی علاقوں میں فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں اور فائرنگ کے تبادلے میں 13جنگجو ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز نے جھڑپ کے بعد سینا میں کی گئی کارروائیوں میں 18 مطلوب مشتبہ جنگجوؤں کو بھی گرفتار کر لیا۔

The post مصری فوج کی کارروائیاں، 20 انتہا پسند ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2Cc1vrs