سابق پاکستانی انڈر 19 کرکٹر جانثار خان امریکی اسکواڈ میں شامل - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سابق پاکستانی انڈر 19 کرکٹر جانثار خان امریکی اسکواڈ میں شامل

نیویارک:  آئندہ ماہ شیڈول ٹوئنٹی 20 کوالیفائر کیلیے سابق پاکستانی انڈر19 آل راؤنڈر جانثار خان کو بھی امریکی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔

ٹوئنٹی 20 کوالیفائر کیلیے سابق پاکستانی انڈر19 آل راؤنڈر جانثار خان کو بھی امریکی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا جب کہ ان کے سوا دیگر تین پلیئرز بھی پہلی بار ٹیم کا حصہ بن گئے،ان میں نیویارک کے لیگ اسپنر عثمان اشرف، کرائسٹ چرچ سے تعلق رکھنے والے بیٹسمین ڈیوڈ ویکفیلڈ اور بھارتی گجرات کے سابق انڈر19 بیٹسمین مونانک پٹیل بھی شامل ہیں، امریکی ٹیم کوالیفائر میں پہلا میچ 19 ستمبرکو پناما کیخلاف کھیلے گی۔ اسے بیلائز اور کینیڈا کا بھی ڈبل راؤنڈ روبن مقابلوں میں سامنا کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ جانثار خان ماضی میں پاکستان انڈر 19کے ساتھ پی آئی اے اور پشاور ریجن کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں، انھوں نے اس موقع پر تعاون کرنے والے ساتھیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

جانثار نے کہا کہ میرے مینٹور سخی محمد نے کافی پہلے ہی مجھ سے کہہ دیا تھا کہ میں نے ہدف کو ذہن میں رکھتے ہوئے محنت کا سلسلہ جاری رکھا تو چار برس میں امریکی ٹیم میں شامل ہو جاؤں گا، اب وہ لمحہ آ چکا جس پربہت مسرور ہوں۔

The post سابق پاکستانی انڈر 19 کرکٹر جانثار خان امریکی اسکواڈ میں شامل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2P0tDz4