عمران خان 18 اگست کو وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

عمران خان 18 اگست کو وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

بنی گالہ: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 18 اگست کو وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

بنی گالہ کے باہر میڈیا سے بات چیت میں ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تقریب حلف برداری 18 اگست کو ہوگی جب کہ ارکان اسمبلی 13 اگست کو حلف اٹھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تقریب حلف برداری کی تیاری کل سے شروع ہوگی جب کہ عمران خان وزیراعظم ہاؤس اور پنجاب ہاؤس میں نہیں رہیں گے بلکہ منسٹرانکلیو میں قیام کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کرلیا

فواد چوہدری نے کہا کہ بنی گالا میں سیکیورٹی انتظامات عمران خان خود برداشت کررہے ہیں، منسٹرز انکلیو میں گھر کی مرمت کا کام بھی عمران خان خود کریں گے جب کہ ایک پیسہ بھی سرکاری خزانے سے نہیں لیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : عمران خان کی تقریب حلف برداری، کپل دیو اور ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم مدعو

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی وزیر اعظم کے لیے حلف برداری کی تقریب میں سابق بھارتی کپتان کپل دیو، نوجوت سدھو اور سنیل گواسکر کو مدعو کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ورلڈ کپ 1992 کی فاتح پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے دعوت نامے ارسال کر دیے گئے ہیں۔

 

The post عمران خان 18 اگست کو وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2nrezPe