افغانستان، طالبان کا فریاب میں فوجی اڈے پر قبضہ،17 اہلکار جاں بحق،40 کو یرغمال بنالیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

افغانستان، طالبان کا فریاب میں فوجی اڈے پر قبضہ،17 اہلکار جاں بحق،40 کو یرغمال بنالیا

کابل:  طالبان نے افغان صوبہ فریاب کے ضلع گورمخ میں ایک بڑے فوجی اڈے پر قبضہ کرکے درجنوں فوجیوں کو یرغمال بنالیا طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا اس حوالے سے دعویٰ سامنے آیا ہے۔

افغان حکام کے مطابق فوجی اڈے پر طالبان کے حملے میں 17 فوجی جاں بحق اور 15زخمی بھی ہوئے ہیں، فوجی اڈے پر قبضے کیلیے طالبان اور حکومتی فورسز کے درمیان چند روز تک شدید جھڑپیں ہوئیں۔ لڑائی میں 30 جنگجوؤں کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔ اے ایف پی کے مطابق حملے کے وقت فوجی اڈے میں 140 کے قریب افغان فوجی موجود تھے۔ متعدد فوجی بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق طالبان نے 40 فوجیوں کو یرغمال بنا لیا۔ صوبے فریاب کی صوبائی کونسل کے سربراہ طاہر رحمانی کے مطابق طالبان نے فوجی اڈے پر موجود متعدد ٹینکوں کے علاوہ گولہ باردو بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے، فوجی اڈے کے زیادہ تر حصے میں سرکاری فورسز داخل نہیں ہو پا رہی ہیں۔ دوسری طرف غزنی شہر میں طالبان اور فورسز میں شدید لڑائی جاری ہے۔ رہائشیوں کے مطابق جو لوگ طالبان کی مدد نہیں کررہے انھیں جنگجو قتل کررہے ہیں۔ نیٹ نیوز کے مطابق غزنی شہر کے زیادہ تر حصے پر افغان فورسز کا کنٹرول برقرار ہے۔ افغان حکام کے مطابق اب تک کی لڑائی میں 100 افغان اہلکار، 200 جنگجو اور 20 عام شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔

طالبان کا دعویٰ ہے کہ اب تک 266 افغان فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔ علاوہ ازیں صوبہ ہلمند میں بم حملے کی زد میں آکر ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا۔ ہلمند میں گشت پر مامور اہلکاروں کو دیسی ساختہ بم سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں امریکہ کے خصوصی آپریشنز فورسز کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا جس کی شناخت 36 سالہ سارجنٹ ریمنڈ ریرو گل کے نام سے ہوئی ہے جو امریکی ریاست ہوائی کا رہائشی تھا۔

The post افغانستان، طالبان کا فریاب میں فوجی اڈے پر قبضہ،17 اہلکار جاں بحق،40 کو یرغمال بنالیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2MetQSq