1500 اور 100 روپے کے بانڈز کی قرعہ اندازی بدھ کو ہوگی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

1500 اور 100 روپے کے بانڈز کی قرعہ اندازی بدھ کو ہوگی

سرگودھا: محکمہ قومی بچت کے زیرِ اہتمام 1500 اور 100 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 دھ کو کراچی اور مظفر آباد میں ہوگی۔

1500 روپے والے انعامی بانڈ کی مجموعی طور پر 75 ویں جبکہ 100 روپے والے بانڈز کی مجموعی طور پر23 ویں قرعہ اندازی ہوگی۔ 1500 روپے والے بانڈز کا پہلا انعام 30 لاکھ، دوسرا انعام10 لاکھ روپے کے 3 انعامات، تیسرا انعام 18 ہزار 500 روپے کے 1696 انعامات ہیں۔

اسی طرح 100 روپے والے قومی بانڈز کا پہلا انعام 7 لاکھ روپے، دوسرا انعام 2 لاکھ روپے کے 3 انعامات جبکہ تیسرا انعام 1 ہزار روپے 1696 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔

The post 1500 اور 100 روپے کے بانڈز کی قرعہ اندازی بدھ کو ہوگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2B1MszQ